۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ رضی حیدر

حوزہ/ نبی کریم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے مجرموں کے خلاف ہندوستان کی حکومت فی الفور ایکشن لے، ناموس رسالت کا تحفظ امت مسلمہ کے ہر فرد کا فر یضہ ہے ہم نبی کریم کی ناموس و حرمت کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ رضی حیدر کی قیادت میں جامع مسجد پہلوان گوٹھ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی حیدر کا کہنا تھا توہین رسالت کے جرم میں ہندوستان کا سفارتی و معاشی بائیکاٹ کیا جائے، اقوام متحدہ،او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا نوٹس لیں، ہندوستان اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، نبی کریم کی شان اقدس میں گستاخی کر نے والے مجرموں کے خلاف ہندوستان کی حکومت فی الفور ایکشن لے ناموس رسالت کا تحفظ امت مسلمہ کے ہر فرد کا فر یضہ ہے ہم نبی کریم کی ناموس و حرمت کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے قوم کو سیاسی انتہاء پسندی اور انتشار سے بچانے کے لئے قومی سیاسی بیانیہ تشکیل دیا جائے، ملک و قوم کو بحران سے نکالنے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں وسیع البنیاد مذاکرات کریں، امن و امان، تعلیم و صحت،معیشت اور پانی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دی جائے، ملک کو آگے لے جانے کے لئے میثاق سیاست و معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .