۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عبد الستار ایدھی

حوزہ/ مسیحائے انسانیت ، فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ عبد الستارایدھی کسی شخصیت کانام ہی نہیں بلکہ ایک عہد کانام ہےجس نے اپنے کردار وعمل سے لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مسیحائے انسانیت، فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عبد الستارایدھی کسی شخصیت کانام ہی نہیں بلکہ ایک عہد کانام ہےجس نے اپنے کردار وعمل سے لوگوں کے دلوں پرحکمرانی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دوسروں کی خدمت کاجذبہ سچا اور نیک ہو تو انسان کے عزم،حوصلے اور استقامت کے سامنے دنیا کی کوئی رکاوٹ نہیں ٹھہرسکتی۔عظیم سماجی شخصیت ایدھی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .