حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زینبیہ وویمن ویلفیر سوسائٹی IKMT کرگل کے اہتمام سے ایام فاطمیہ کے مناسبت سے خواتین کے لئے زینبیہ حال کرگل میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔جہاں خواتین کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر محترمہ حاجیہ فاطمہ صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمۃ الزیرا سلام اللہ علیہا دنیا کی تمام خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں۔لہذا تمام خواتین کو چاہئے کہ وہ راہ حضرت زہرا پر گامزن رہیں۔
انہوں نے تعلیمی یافتہ خواتین سے زور دیتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی طرز زندگی کو اپناتے ہوئے خود اپنی اور اپنی بچوں کی احسن طریقہ سے تربیت کی جائے۔
مجلس کے آخر میں خواہران بسیج زینبیہ نے اپنے وقت کے امام کو پرسہ پیش کیا۔اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ انصاری کے دعائہ کلمات پہ مجلس کا اختتام ہوا۔