حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ حائری شیرازی نے حجاب کی ترویج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دینی اعتقادات کو مضبوط کرنے کے لیے مادی و معنوی تشویق اور جشن عبادت کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔
آیت اللہ حائری شیرازی (رحمت اللہ علیہ):
"آپ چاہتے ہیں کہ حجاب کو احیاء کریں؟ بہت خوب، حجاب کو عزیز اور پسندیدہ بنائیں تاکہ اس کا احیاء ہو۔
یہ حوصلہ افزائیاں جو کبھی کبھار کرتے ہیں، انتہائی مؤثر ہیں۔
جس دن آپ کی بیٹیاں چادر اوڑھیں، ان کے لیے جشن عبادت کا اہتمام کریں، انہیں انعام دیں اور سخاوت دکھائیں تاکہ یہ عبادتیں ان کے لیے قیمتی بن جائیں۔
دوسرے لوگ جشنِ تولد مناتے ہیں اور کبھی فسق و فجور میں لگ جاتے ہیں، آپ بھی جشن عبادت منائیں۔
پہلا روزہ، پہلا چادر کا دن، قرآن سیکھنے کا پہلا سبق — ان سب کا بھی جشن منائیں۔
نماز اور دین کو بچوں کو شیرین انداز کے ساتھ پیش کریں، نہ کہ تلخی کے ساتھ۔
خوش روی سے انہیں نماز کی طرف بلائیں، ترش روئی کے ساتھ نہیں!"
ماخذ: راہِ رشد، ج ۴، ص ۱۰۸









آپ کا تبصرہ