حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت الله محمود رجبی نے کہا: آج ہمارے معاشرے میں ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ اسلام، مکتب اہلبیت (ع) اور انقلاب اسلامی کے دشمن ہر موقع کو نظامِ اسلامی کے خلاف سازش کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
مجلس خبرگان رہبری کی مجلسِ عاملہ کے اس رکن نے مزید کہا: حجاب ایک واجب شرعی حکم ہے جس کی پابندی سب پر لازم ہے۔ الحمدللہ، ہمارے معاشرے کی اکثریت متدین ہے اور احکام شرعی پر کاربند ہے۔ بعض اوقات رونما ہونے والی ناہنجاریوں کو دشمن کو پروپیگنڈے کا موقع فراہم کرنے کا ذریعہ نہیں بننے دینا چاہیے تاکہ وہ یہ تاثر نہ دے سکے کہ ہمارا معاشرہ حجاب کا مخالف ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دنیا نے دیکھا کہ مختلف واقعات میں جب دشمن نے حجاب کے مسئلے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہا تو خود خواتین نے اس کا مقابلہ کیا اور دشمنوں نے بھی اعتراف کیا کہ وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: الحمد للہ ہمارا معاشرہ دین دار ہے اور اسلام، مکتب اہلبیت(ع)، نظام اور قیادت سے وفادار ہے، لیکن اس کے باوجود ہمیں چوکنا رہنا چاہیے اور دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئے تاکہ دشمن کسی بھی صورتحال سے غلط فائدہ نہ اٹھا سکے۔
آپ کا تبصرہ