۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
امام جمعه تالش

حوزہ / حجت الاسلام مجتبیٰ نورزاد نے کہا: دشمن ہمیشہ حجاب کو ظلم اور سختی کا قانون ثابت کرنے کے درپے ہے لیکن دینی معاشرہ میں حجاب کی اہمیت کی وجہ سے دشمن اپنے مذموم اہداف حاصل نہیں کر سکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی گیلان کی رپورٹ کے مطابق، تالش شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام مجتبیٰ نورزاد نے کہا: حجابِ اسلامی ہمیشہ سے دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتا رہا ہے اور وہ کبھی "حذفِ حجاب" اور کبھی "ظلم اور سختی کے نام پر بنا قانون" کہہ کر مختلف بہانوں سے اسلامی معاشرہ کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: حجاب اسلامی کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک امریکی بلند پایہ افسر کا کہنا تھا کہ "حجاب میں موجود ہر خاتون اسلام کے پرچم کی طرح ہے لہذا ہمیں اگر نظامِ اسلامی کو شکست دینی ہے تو اس حجاب کو ختم کرنا ہو گا"۔

حجت الاسلام مجتبیٰ نورزاد نے کہا: شہر تالش کے لوگوں کی دفاع مقدس کے دوران محاذ میں موجودگی اور اسلام کے دفاع کے لئے دی گئی ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔

تالش شہر کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: صوبے اور شہر کے ثقافتی عہدیداروں سے ہماری یہ اپیل ہے کہ وہ ان افراد کی قربانیوں اور ان کے اعزازات کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .