۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
نجاح عقیل

حوزہ/ ٹنسی کے شهر «نشویل» کی خاتون والیبالیسٹ کو حجاب کرنے کی وجہ سے میچ سے محروم کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نوجوان امریکن مسلمان کھلاڑی «نجاح عقیل» جو اسکول کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونا چاہتی تھی انکو میچ سے پہلے ریفری نے قوانین کے مخالف قرار دیکر میچ کھیلنے سے روک دیا۔

انکو اور انکے کوچز کو میچ سے پہلے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

نجاح کا اس اقدام پر کہنا تھا: میرے آنسو نکل پڑے کیونکہ مجھے لگ رہی تھی کہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔

نجاح کے اسکول اور کوچز کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون کے خلاف اقدام کی کوشش کریں گے۔

امریکن مسلمان مشورتی کونسل کے ڈائریکٹر«سابینا محی‌الدین» کا اس بارے کہنا تھا: «ایک مسلمان لڑکی جو اپنے عقیدے کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے انکو محروم کیوں کیا جاتا ہے ؟ ایسا قانون ایک ۱۴ ساله کو انکی ساتھیوں کے سامنے اس طرح سے محروم کرنا درست نہیں اور دیگر مذاہب کے احترام کی منافی اور خلاف ورزی ہے».

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .