ہفتہ 1 نومبر 2025 - 13:55

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ ثقافتی پروگرام کے ابتدائی حصے میں اعظم السادات کاظمی نے حجاب و عفاف کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: حجاب ایک ایسے قیمتی گوہر کی مانند ہے جو مسلمان خاتون کی کرامت اور شخصیت کے تحفظ میں بے مثال کردار ادا کرتا ہے۔

مدرسہ علمیہ ریحانہ الرسول(س) میں ثقافتی امور کی مسئول محترمہ خانم زہرا اردبیلی نے نظامِ ہستی میں عورت کے وجود کی اہمیت و مقام کو بیان کرتے ہوئے کہا: عورت کی الٰہی رسالت اور اس کے رفیع مقام کی صحیح شناخت ہی صالح نسل کی پرورش اور اسلامی معاشرے کی حقیقی پیشرفت کا اساس و سنگِ بنیاد ہے۔

خواتین کے صحیح مقام کی شناخت ہی صالح نسل کی پرورش اور اسلامی معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہے

رپورٹ کے مطابق پروگرام کے ایک حصے میں اسلامی نقطۂ نظر سے زیبائی اور اس کی خصوصیات کا تجزیہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پیش کی گئی تحقیق کے مطابق، موجودہ دور میں بعض خواتین میں غیر مناسب طرز زندگی اختیار کرنے کا ایک اہم سبب اسلامی جمالیات کے حقیقی مفاہیم سے لاعلمی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha