۱۴ آذر ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 4, 2024
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

حوزہ/ ایران کے شہر مشہد میں ECO سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور اہم عالمی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مشہد میں ECO سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشہد میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 28ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جو ایران کی میزبانی میں مشہد میں منعقد ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے تازہ ترین علاقائی صورتحال، اہم عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید پائیدار بنانے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ملاقات میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .