حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ قطر میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور کونسل کے دیگر اراکین سمیت حماس کے بعض دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے حماس کے رہنماوں کو محور مقاومت کی استقامت اور فتح پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف امور پر گفتگو بھی کی۔
آپ کا تبصرہ