حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزارت خارجہ میں ایرانیوں کے ترجمان اور امور قونصلر کے نائب ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر جلالی،مشہد مقدس کے میئر قلندر شریف،صوبہ خراسان رضوی کے گورنریٹ میں ثقافتی و سماجی شعبے کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام تیمور علی عسکری اور آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفند یاری اور صوبہ خراسان رضوی کے ثقافتی ورثے اور سیاحت کےجنرل ڈائریکٹرجناب موسوی نے شرکت کی ، واضح رہے کہ یہ اجلاس آستان قدس رضوی کے شہید سلیمانی میٹنگ ہال میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں بین الاقوامی زائرین کے سیسٹم سمیت دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ طے پایا کہ تحریری طور پر پروگرام کومرتب کرنے کے بعد زائرین کے مسائل کو منظم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں ۔
نیز مشہد مقدس میں بین الاقوامی زائرین کی کثیر تعداد میں حاضر ہونے کے موضوع پر بھی گفتگو کی گئی اور اس بین الاقوامی شہر سے متعلق تجویز پیش کی گئی کہ تمام علاقائی اجلاس کو مشہد مقدس میں منعقد کیا جائے ۔
اجلاس کو جاری رکھتے ہوئے زائرین کی آمد و رفت، ٹرانسپورٹ،بارڈرز، ویزا اور انشورنس وغیرہ کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایک اور اہم موضوع جو زیر بحث آیا وہ بیرون ملک مقیم ایرنی شہریوں کا مشہد مقدس آنے کوآسان بنانا اور انہیں مشہد مقدس پہنچنے پر مختلف سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
قابل توجہ ہے کہ امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کے اہداف میں سے ایک ہدف زیارت کی سفارت کاری ہے جسے عوامی سفارت کاری کے عنوان سے قومی سطح کے اہم مقاصد میں سے شمار کیا جا سکتا ہے ،اس سلسلے میں آستان قدس رضوی اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ