حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی خصوصی وفد کے ہمراہ گلت پہنچ گئے۔ وفد میں مولانا حسین اکبر اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
خصوصی وفد کی گلگت میں آغا راحت حسین الحسینی اور انجمن امامیہ کے وفد سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں انجمن امامیہ کے صدر ساجد علی بیگ، سیکرٹری انجمن امامیہ سید قائم علی شاہ سمیت دیگر اراکین انجمن امامیہ موجود تھے۔
باہمی ملاقات میں ملکی حالیہ صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور یکم ربیع الاول کو متنازعہ بل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے بھی نکات زیر غور رہے۔