۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سبطین سبزواری

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یکم ربیع الاول کے احتجاجی اجتماع کو ملتوی کر کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا: کچھ جذباتی لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ فیصلے پر تنقید کر کے وقت ضائع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا: قائد ملت جعفریہ کے اعلان اور اتحاد ملت کے ذریعے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متنازعہ فوجداری بل پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق تکفیری دہشت گرد مخالفین کی چیخیں بھی کر رہی ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا: ہم نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ملت جعفریہ کسی ایسی قانون سازی کو تسلیم نہیں کرے گی جو ہمارے بنیادی حقوق پر قدغن کا باعث بنے۔ تکفیری عناصر کو شرمناک ناکامی ہوئی ہے۔ بل واپس بِل میں چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ متنازعہ بل اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ اب تو اہلسنت علماء کے خلاف بھی توہین صحابہ کی پرچے درج کیے گئے ہیں اور یہی ہمارے موقف کی دلیل ہے کہ یہ بل ذاتی مقاصد اور عناد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس لیے قائد ملت جعفریہ نے یکم ربیع الاول کے اجتماع کو ملتوی کرنے کا اعلان کر کے توانائیوں کو محفوظ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ ضرورت پڑی تو اس کیلئے آمادگی برقرار رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .