۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ صورتحال کے عمیق جائزے کے بعد بزرگ علماء کرام کی تائید سے یکم ربیع الاول ملک گیر اجتماع صورتحال واضح ہونے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی کہ متنازعہ بل پر احتجاج اور ہر قسم کے اقدام کے لئے آمادگی قائم رہے۔

قابل ذکر ہے کہ باوثوق ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت پاکستان عارف علوی کی جانب سے شیعہ قوم کے پریشر کے بعد توہین صحابہ ترمیمی بل اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں توہین صحابہ بل کے خلاف ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھر کی شیعہ عوام کو یکم ربیع الاول کے دن اسلام آباد آنے کی کال دی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .