۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
کراچی میں علماء کرام کا اہم اجلاس / ملک میں جاری مذہبی و سیاسی صورت حال کا جائزہ

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں مکتب تشیع کے جید علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 5 صفر المظفر 1445 ہجری بمطابق 23 ؍اگست 2023 بروز بدھ کراچی میں مکتب تشیع کے جید علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں شہر بھر کے ممتاز علماء نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، اجلاس کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صلاح الدین صاحب قبلہ نے کی۔
اجلاس میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صلاح الدین، حجۃ الاسلام مولانا سید حیدر عباس عابدی، حجۃ الاسلام مولاناعقیل موسیٰ، حجۃ الاسلام مولاناسید ناظر عباس تقوی، حجۃ الاسلام مولانا سید رضی حیدر زیدی، حجۃ الاسلام مولاناصادق جعفری، حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد حسین رئیسی، حجۃ الاسلام مولانا سید صادق رضا تقوی، حجۃ الاسلام مولانا نعیم الحسن حسینی، حجۃ الاسلام مولانا سید غضنفر فائزی، حجۃ الاسلام مولانا سید میر عباس حسینی، حجۃ الاسلام مولانا روشن علی، حجۃ الاسلام مولاناجواد نوری، حجۃ الاسلام مولانا شیخ سجاد مہدوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں جاری تکفیری ٹولے کی مذموم سیاست کے نتیجے میں قائم شدہ فضا اور تکفیری عناصر کی جانب سے چور راستے سے پیش کیے جانے والے متنازع بل کے مختلف پہلوؤں، نقصانات، فرقہ واریت کے پھیلاؤ اور ملکی سالمیت کو در پیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شامل تمام علمائے کرام نے 16 ؍اگست 2023 کو اسلام آباد میں منعقدہ علما و ذاکرین کانفرنس کے تمام فیصلہ جات کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے ملت تشیع پاکستان کو یکم ربیع الاول 1445 ہجری کو اسلام آباد کی جانب پیش قدمی و مارچ کرنے پر تیاریاں شروع کرنے پر زور دیا۔

ملک میں جاری سیاسی و اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے علما نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم ربیع الاول کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیلئے زمین ہموار کرنے کے حوالے سے شیعیان حیدر کرارؑ و عزاداران امام حسین ؑ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اربعین امام حسین ؑ کو اپنی تمام مذہبی عقیدت و مودت اور احترام کے ساتھ منائیں اور سندہ بھر سے یوم چہلم امام کے موقع پر عزادار اپنے گھروں سے قافلوں کی صورت میں سینہ زنی کرتے ہوئے نیز حسینیت زندہ باد و یزیدیت مردہ بار کے فلک شگاف نعروں کے سائے میں اپنے اپنے شہر، ضلع اور تعلقہ کے مرکزی جلوسوں میں شامل ہوں اور کراچی کے تمام اضلاع سے عزاداروں کو پائے پیادہ "مشی" کے ساتھ قافلوں کی صورت میں نشتر پارک سے نکلنے والے مرکزی جلوس عزا میں شامل ہو کر اسے حسینیہ ایرانیان تک پہنچائیں۔ اس سلسلے میں مشی کے تمام منتظمین سے رابطے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے رہنماؤں نے آئمہ جمعہ و جماعات پر زور دیا کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں اس متنازع بل کے حقائق کو لوگوں تک پہنچائیں اور اربعین کے مرکزی جلوس میں بھر پور شرکت کرنے کیلئے عزاداروں کو متوجہ کریں۔

اجلاس نے سندھ بھر کے تمام ذاکرین، واعظین اور مبلغین پر زور دیا کہ وہ عزاداری امام عالی مقام علیہ السلام کے مقاصد کو بیان کرنے کے ضمن میں زمانہ غیبت کبریٰ میں مومنین کے امتحان میں ولایت اہل بیت علیھم السلام سے حقیقی تمسک کے ذریعے نجات کے حصول کی جانب مومنین کو متوجہ کریں اور داخلی اتحاد و اتفاق کو خصوصی اہمیت دیں۔

اس سلسلے میں شہر کراچی میں سندھ بھر کے تمام علما و ذاکرین کے ایک بڑے اجتماع کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .