۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وطن عزیز کی مسلکی تقسیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا: توہین اہلبیت و صحابہ کرام بل کے نام پر وطن عزیز کی مسلکی تقسیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظمیوں، انجمنوں، علماء و ذاکرین و مدارس کے ساتھ منعقدہ قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: توہین اہلبیت و صحابہ کرام بل کے نام پر وطن عزیز کی مسلکی تقسیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا: قومی مشاورتی اجلاس پی ڈی ایم کی امریکی غلام حکومت کی جانب سے اقلیتی قومی اسمبلی و سینیٹ سے "ناموس اہلبیت و صحابہ" بل کی پاکستان دشمن سازش کے خلاف کیا گیا تھا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ "توہین اہلبیت و صحابہ کرام بل" کے نام پہ وطن عزیز کی مسلکی تقسیم کی سازش کی جارہی ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔اس بل کے پیچھے وہی گروہ اور تکفیری عناصر ہیں جو نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے قاتل "یزید ملعون" کے زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا: ملک دشمن متنازعہ بل کے خلاف 16 اگست کو اسلام آباد میں "قومی اجتماع" ہوگا جس میں تمام ملی تنظیمیں ، علماء و ذاکرین و ماتمی ادارے شرکت کرینگے ۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل سے علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ کامران حیدر عابدی، تنظیم عزاداری سے سی ایم نقی، عباس حیدر، جعفریہ الائنس سے، شبر رضا، ثروت رضا، تنظیم عزاء ایڈاک۔کمیٹی سے شمس الحسن شمسی، اختیار امام رضوی، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ سے مولانا اضغر حسین شہیدی،مولانا صادق تقوی، زاکرین امامیہ سے علامہ نثار قلندری، آئی ایس او پاکستان سے سروش رضا، غیور عباس، جعفریہ آگنائزیشن کے عسکری دیو جانی، مجلس مکتب علماء اہلبیت مولانا عبد اللہ مطہری، محمد اسحاق قرآتی، شیعہ مانگ پرسن کمیٹی سے علامہ عقیل موسی،علامہ حیدر عباس عابدی، مساجد و مام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، اسکاوئس گروپس سمیت مختلف شخصیات موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .