۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ہندوستانی مسلم

حوزہ/ امریکہ کے ادارہ برائے مذہبی آزادی نے ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر بات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے ادارہ برائے مذہبی آزادی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کی ریاست منی پور میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران 400 سے زائد گرجا گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

اس امریکی تنظیم کے مطابق ہندوستان میں حکمران مرکزی حکومت کے حمایت یافتہ مذہبی انتہا پسند گروپ منظم طریقے سے عیسائیوں، مسلمانوں، سکھوں اور دلتوں پر حملے کر رہے ہیں، اس ادارے نے آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان میں عیسائیوں اور مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں اور دلتوں پر حملوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد سے اس ملک میں اقلیتوں کی 70 ہزار سے زائد عبادت گاہیں انتہا پسندوں کے حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں، ستر ہزار عبادت گاہوں میں کم از کم 20 ہزار گرجا گھر شامل ہیں، اس سے پہلے بھی ہندوستان میں فرقہ وارانہ تشدد کی امریکہ مذمت کر چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .