۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا: ملت تشیع آج بروز جمعہ یوم وحدت امت" کے طور پر منائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملت تشیع آج بروز جمعہ یوم وحدت امت" کے طور پر منائیں گے۔

انہوں نے کہا: ملک بھر کے تمام ائمہ جمعہ سے میری اپیل ہے کہ پاکستان کی دشمن قوتوں کے ایماء پر شیعہ سنی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش متنازعہ فرقہ وارانہ بل کیخلاف قوم کو آگاہی دیں اور آج بروز جمعہ کو یوم مذمت کے طور پر منائیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا: پاکستان کے سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے آئین پاکستان اور قرآن سنت کے خلاف متنازعہ فرقہ وارانہ بل کو غیر دستوری و غیر قانونی طریقے، اقلیت رائے اور دھونس دھاندلی سے پاس کروا کر قومی وحدت، باہمی رواداری اور استحکام پاکستان پر گھناؤنا وار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اس ملک دشمنی پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے، مسلم پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،آئین پاکستان اور قرآن و سنت سے متصادم اس بل کے خلاف ہر قسم کا آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گااور اس ملک و ملت دشمن سازش کے خلاف ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Safdar Hussain Shah PK 15:29 - 2023/08/11
    0 0
    ہم اس متنازع بل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔