۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عارف واحدی

حوزہ / علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: متنازع ترمیمی بل اس ملک کی پرامن اور اتحاد و وحدت کی خوبصورت فضا کو خراب کرنے کی سازش ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: متنازع ترمیمی بل اس ملک کی پرامن اور اتحاد و وحدت کی خوبصورت فضا کو خراب کرنے کی سازش ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ریاست پاکستان، سینٹ کے ممبران اور ایوان صدر کو متوجہ کرتے ہیں کہ شدت پسند کالعدم گروہ کی طرف سے چلائی ہوئی فرقہ وارانہ فضا کو اس ملک میں نہ پنپنے دیں۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: یہ ملک پوری قوم کا ہے لہذا اس کو مسلکی ملک نہ بننے دیں۔ اہلبیت اطہار (ع) اور صحابہ کرام کی توہین کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہ توہین توہین کہہ کر چلّانا ایک خوفناک ڈرامہ ہے جس کے خاص مقاصد ہیں۔ ایک مسلک کی سوچ سب پر مسلط نہ ہونے دیں۔

انہوں نے مزید کہا: متوجہ رہیں قانون وہ ہوتا ہے جس کو پوری قوم تسلیم کرے ایک گروہ کی سوچ کو مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ توہین اور تنقید کو الگ الگ کر کے دیکھیں۔ شیعہ اور سنی کے درمیان امامت و خلافت کا اختلاف صدیوں سے ہے اور رہے گا۔ ہم سب کا احترام کرتے ہیں اور اسے اپنے عمل سے ہمیشہ ثابت بھی کیا ہے مگر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ان کے جانشین اور خلیفۂ بلافصل صرف اور صرف حضرت امیرالمومنین امام المتقین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کو سمجھتے ہیں یہ کسی کی توہین نہیں بلکہ ہمارا بنیادی عقیدہ ہے۔ علاوہ ازیں بالکل واضح ہے کہ تمام امت کا مسلمہ عقیدہ ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام اور صحابہ کرام کے قاتلوں اور ان کی توہین کرنے والوں کو مقدسات میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .