متنازعہ فوجداری بل
-
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری:
بل واپس بِل میں چلا گیا ہے؛ قرآن و سنت کے منافی بل کو قانون نہیں بننے دیں گے
حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یکم ربیع الاول کے احتجاجی اجتماع کو ملتوی کر کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔
-
مجمع طلاب سکردو کا انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کے صدر کے خلاف جاری سازش کی پرزور مذمت
حوزہ/ دفترِ مجمع طلاب سکردو سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم نائبِ امام جمعہ جامع مسجد سکردو اور انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کے صدر جناب حجۃالاسلام والمسلمین سید باقر الحسینی کے خلاف جاری سازش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
-
ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں بزرگ علماء شیعہ پاکستان کا اہم اجلاس
حوزہ / بزرگ علماء کی جانب سے متنازعہ فوجداری بل 2023 کے خلاف اعلان کردہ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے ضمن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
متنازعہ فوجداری بل کے بارے میں جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان نے کہا: متنازعہ قانون کے سلسلہ میں علما و ذاکرین عظام، قانون دانوں، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور ملی تنظیموں و ماتمی دستوں کے نمائندوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین میثم ہمدانی کی متنازعہ فوجداری بل کے متعلق حوزہ نیوز کے نمائندہ سے اہم گفتگو:
جتنی صحابہ کی توہین اہلسنت کی اپنی کتابوں میں موجود ہے اتنی کہیں بھی نہیں ہے
حوزہ / پاکستان کے عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین میثم ہمدانی نے پاکستان میں حالیہ متنازعہ فوجداری بل کے متعلق حوزہ نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔
-
متنازعہ فوجداری بل قرآن و سنت کے منافی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ سینیٹ سے عجلت میں پاس کیا گیا متنازعہ فوجداری بل غیر اسلامی اور قرآن و سنت کی روح کے منافی ہے۔
-
متنازعہ فوجداری بل شیعہ حقوق کو سلب کرنے کی مذموم کوشش، علامہ سبطین سبزواری/ ہم مقدسات اہل سنت کا احترام کرتے ہیں، بتائیں یزید کس کے مقدسات میں شامل ہے؟، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان: عوام شرپسندوں کے مکروہ چہروںکو پہچان چکے ،شیعہ قیادت کو اعتماد میں لئے بغیرکوئی بھی قانون سازی نہیں ہو سکتی، شیعہ صحابہ کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتے ،لیکن اہل بیت اطہارؑکے دشمنوں کو تسلیم نہیں کرتے۔
-
علامہ محمد رمضان توقیر:
متنازعہ فوجداری بل کے حوالے سے ملت تشیع کو اعتماد میں لیا جائے
حوزہ / کوٹلی امام حسین شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت، توہین اہل بیت، توہین صحابہ اور شریعت بل کے حوالے سے قانون سازی آئین پاکستان میں موجود ہے۔مزید متنازعہ قانونی ترمیمی بل 2021 298/A کی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
اسلام محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے جو تفرقہ بازی سے دوری کا پیغام دیتا ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: اسلام محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور تفرقہ بازی سے اظہار نفرت کا پیغام دیتا ہے۔ ملک پاکستان میں قومی اسمبلی سے ایک متنازعہ فوجداری 298 A بل پاس کیا جا رہا ہے جو کہ ایک مخصوص گروہ کی سوچ ہے۔ اس متنازعہ بل کو ہم مسترد کرتے ہیں۔