۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد نےملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد نےملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں قائد محترم کو کونسل کی غرض و غایت اور پشاور کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی اپنی گفتگو کے دوران اتحاد و اتفاق، رواداری و ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مل بیٹھ کر تمام مسائل کو حل کرنے اور اصلاح احوال کےلئے مثبت کوششیں اور رابطے جاری رکھنے کی تلقین کی۔

امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

وفد میں مولانا آغا سید مرتضی علی شاہ جعفری، اغا سید یوسف علی شاہ جعفری، آغا سید شوکت علی شاہ جعفری، سید جواد حسین کاظمی، آغا سید ابرار شاہ جعفری، سید تعظیم علی شاہ، سید زوار حسین زیدی، سید زاہد حسین رضوی، سید عمران حسین کاظمی، سید حماد نقوی البخاری، سید کمیل حیدر جعفری، سید امانت حسین شاہ جعفری اور سید شہزاد حسین کاظمی شامل تھے۔

قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

تبصرہ ارسال

You are replying to: .