پیر 21 جولائی 2025 - 19:42
جموں وکشمیر؛ مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیرِ اہتمام حفاظِ قرآن میں شاندار مقابلۂ حفظ قرآن

حوزہ/محافظِ قرآن امام زین العابدینؑ کی شہادت کی مناسبت سے مدرسۃ القرآن ام المصائب جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام حفاظِ قرآن کے مابین شاندار مقابلۂ حفظ اور روحانی مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ ام المصائب ملپورہ نوگام جموں وکشمیر میں ایک پُروقار روحانی و تعلیمی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جو محافظِ قرآن، سید الساجدین، امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مخصوص تھی۔ اس مجلس کا بنیادی مقصد قرآن کریم کے حفاظ کی خدمات کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

جموں وکشمیر؛ مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیرِ اہتمام حفاظِ قرآن میں شاندار مقابلۂ حفظ قرآن

اس موقع پر کمسن حفاظِ قرآن کی جانب سے حفظِ قرآن کی ایک منفرد عملی نمائش پیش کی گئی، جس میں طلبہ و طالبات نے اپنے حفظ کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور براہِ راست سوالات و امتحانی مراحل کو کامیابی سے مکمل کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس کے علاوہ بچوں نے گروہی تلاوتِ قرآن اور نوحہ خوانی بھی کی۔

جموں وکشمیر؛ مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیرِ اہتمام حفاظِ قرآن میں شاندار مقابلۂ حفظ قرآن

پروگرام میں علاقے کے ممتاز علمائے کرام، قاریانِ قرآن، دانشوروں، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مہمانانِ خصوصی نے قرآنِ کریم کی تعلیم کی اہمیت، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں میں حفظِ قرآن کے رجحان پر روشنی ڈالی اور مدرسۃ القرآن ام المصائب کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

مجلس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حفاظِ کرام میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مدرسے کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قرآنِ کریم کی ترویج کے لیے اس قسم کے تربیتی، علمی اور تعلیمی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جموں وکشمیر؛ مدرسۃ القرآن ام المصائب کے زیرِ اہتمام حفاظِ قرآن میں شاندار مقابلۂ حفظ قرآن

یہ تقریب نہ صرف ایک تعلیمی سرگرمی تھی، بلکہ ایک روحانی تجربہ بھی ثابت ہوئی، جس نے شرکاء کے دلوں پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

مکمل تصاویر دیکھیں: شہادتِ امام سجاد کی مناسبت سے، مدرسۃ القرآن ام المصائب نوگام کشمیر کے تحت مقابلۂ حفظ قرآن کا اہتمام

پروگرام کے بعد انتظامیہ نے محترمہ ڈاکٹر شاہینہ کے گھر جا کر اُنہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha