پیر 21 جولائی 2025 - 10:43
شہادتِ امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے کشمیری علماء و طلباء کے زیر اہتمام مجلسِ عزاء کا انعقاد

حوزہ/ قم المقدسہ میں امام سجاد علیہ السّلام کے یومِ شہادت کے موقع پر، جموں وکشمیر کے علماء و طلباء کی جانب سے مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس علماء و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ ایران میں جموں و کشمیر کے علمائے کرام، فضلاء اور دینی طلباء نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا۔

مولانا بشارت حسین چکان صاحب نے تلاوتِ قرآنِ مجید سے مجلس کا آغاز کیا۔

حجت الاسلام و المسلمین سعیدی نے امام سجاد علیہ السّلام کی عظیم الشان حیات، صبر و استقامت اور انسانیت کے لیے آپ کے پیغام پر خطاب کرتے ہوئے امام سجاد علیہ السّلام کی تعلیمات، خاص طور پر مظلومین اور مستضعفین کے حقوق کے تحفظ اور استقامت کے درس پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha