۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
آیت اللہ سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی نے زیارتِ اربعین کے دوران صفائی اور نظم وضبط کی اہمیت پر تاکید فرمائی ہے۔

محوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی نے زیارتِ اربعین کے دوران صفائی اور نظم وضبط کی اہمیت پر تاکید فرمائی ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر نے مؤمنین کی طرف سے تین صفر 1438 ہجری کو پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کیا تھا کہ جن میں ان سے کوڑا کرکٹ سے نمٹنے، مؤکب کو منظم کرنے اور زائرینِ امام حسین علیہ السّلام کی خدمت کے بہترین طریقوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی نے کچرے کے لیے ڈسبین اور بیگز کی خریداری کے لیے رقم کا عطیہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ راستے کو صاف کرنے کی کاوش اسلامی شریعت میں مستحب ہے اور یہی عمل امام حسین علیہ السّلام کے زائرین کی خدمت شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے بچے ہوئے کھانوں کو راستے کے کنارے پھینکنے سے خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر یہ راہگیروں کے لیے پریشانی کا باعث بنے یا ضائع و فضول خرچیوں میں شمار ہو تو شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔

آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی نے تمام زائرین اور موکب کے بانیوں سے صفائی اور نظم وضبط کو برقرار رکھنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ عمل زائرین کی سماجی شائستگی اور اعلیٰ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

آیت اللہ سید سیستانی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شرعی طور پر مستحب اور زیارت اربعین کی کامیابی میں معاون امور سے ایک ہے۔

آیت اللہ العظمٰی سیستانی کا اربعین کے ایام میں صفائی اور نظم و ضبط پر زور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .