۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آستان حضرت عباس (ع) نصب سایه‌بان در مسیر کربلا- نجف را آغاز نمود + تصاویر

حوزہ/ حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین اربعین کی سہولت کے لئے کربلا سے نجف کے درمیان سڑک پر سائبان لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین اربعین کی سہولت کے لئے کربلا سے نجف کے درمیان سڑک پر سائبان لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے نگران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جاوید حسناوی نے کہا کہ یہ کام حرم کے متولی شرعی حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد صافی کی براہ راست رہنمائی اور حکومت عراق کے تعاون سے ہو رہا ہے، سائبان لگانے کا مقصد ان زائرین کی بہتر انداز میں خدمت ہے جو اربعین کی زیارت کے لئے نجف سے کربلا کی جانب پیدل سفر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا:حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شیعہ مرمت اور انجینئرنگ کے عملہ نےکربلا اور نجف کے درمیان روڈ پر مہمان خانہ (مضیف)حضرت عباس علیہ السلام سے " سائبانوں کی تنصیب کا آغاز کیا۔

شعبہ مرمت سے تعلق رکھنے والے انجینئر محمد کرار ابریہی نے بتایا کہ 50,000 مربع میٹر سے زیادہ دائرے میں یہ سائبان نصب کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کھدائی اور لوہے کے ستون کی تنصیب ہوگی، اور دوسرے مرحلے میں سایہ دار کپڑوں کو نصب کرنے کا کیا جائے گا، یہ کام مجموعی طور پر تقریباً 20 دن چلےگا۔

انہوں نے مزید کہا: اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا مقصد اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلائے معلی آنے والے زائرین کو سہولے فراہم کرنا ہے تاکہ سورج کی تپش سے انہیں کوئی تکلیف نہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .