حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن بنی عامر نے سامرامیں لبیک یا مہدی (عج) کا نعرہ لگاتے اور سینہ زنی کرتے ہوئے اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلائے معلی کی جانب پیدل سفر کا آغاز کر دیاہے۔
حرم سامرا کے متولی احمد الشامی نے ایک بیان میں کہا: یہ کاروان آج 21 محرم الحرام کو صبح کے وقت حرم امامین عسکریین علیہما السلام پہنچا ۔
انجمن ’بنی عامر‘ آج سامرا پہنچا ہے، اس کے بعد یہ کاروان کربلا کی جانب پیدل روانہ ہوگا اور اربعین سے ایک دن قبل بین الحرمین سفید لباس پہنے ہوئےاپنے مخصوص اندا زمیں نوحہ و ماتم کرے گا۔
پچھلے سال اس ماتمی انجمن نے بین الحرمین میں 19 صفر کو قرآن مجید کی آیات اٹھا کر قرآن کے خلاف چل رہی عالمی تحریک پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور قرآن کی حمایت میں نعرے لگائے، گزشتہ سالوں میں یہ انجمن اربعین واک کا آغاز بصرہ سے کیا کرتی تھی۔
اس سال انجمن بنی عامر کے ارکان نے حرم امامین عسکریین علیہما السلام میں کربلا کی جانب پیدل سفر کا آغاز کرتے وقت ایک ساتھ ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر "اللہم عجل لولیک الفرج" لکھا ہوا تھا، لوگوں نے "لبیک یا مہدی (عج)" کا نعرہ لگاتے ہوئے مام زمانہ (عج) کے آبائی گھر میں نوحہ و ماتم کیا، کہا جا رہا ہے کہ یہ انجمن اس سال بین الحرمین میں یہی بینر اٹھانے والی ہے۔