۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اربعین

حوزہ/ جب کہ ابھی اربعین حسینی میں تقریباً 35 دن باقی ہیں، زائرین اربعین نے عراق کے دور دراز علاقوں سے کربلا کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جب کہ ابھی اربعین حسینی میں تقریباً 35 دن باقی ہیں، زائرین اربعین نے عراق کے دور دراز علاقوں سے کربلا کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔

اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلا کی جانب پیدل سفر کر رہے عراق کے ’فاؤ‘ نامی علاقے کے زائر ابو حیدر نے کہا:"ہم کربلا تک 500 کلومیٹر سے زیادہ پیدل چل کر یہ ثابت کریں گے کہ یہ فاصلے ہمیں حرم امام حسین علیہ السلام تک جانے سے نہیں روک سکتے۔"

عراق کے جنوب مشرق میں راس البیشہ اور فاؤ سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے پیدل جانے والے زائرین نے "لبیک یا حسینؑ" لکھا ہوا پرچم اٹھائے ہوئے کل 19 جولائی کی صبح "من البحر الیٰ النحر" کے نعرے کے ساتھ خلیج فارس کے ساحلوں سے کربلائے معلیٰ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، فاؤ کے علاقے السیبہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ زائرین کو خلیج فارس سے ہوتے ہوئے کربلا جانا پڑتا ہے جہاں کافی حصہ پانی میں پیدل چلنا ہوتا ہے۔

ہر سال اس علاقے سے زائرین کا ایک گروپ پیدل کربلا جاتا ہے، پچھلے سال زائرین اربعین کا پہلا گروپ اربعین سے 25 دن پہلے ہی جنوبی عراق سے اپنا سفر شروع کرتے ہوئے بصرہ، ذی قار، دیوانیہ اور نجف کے شہروں سے گزرتا ہوا کربلا پہنچا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ تقریباً 50 ڈگری کی گرمی کی وجہ سے ممکن ہے کہ کربلا پہنچنے کے لیے درکار وقت پچھلے سالوں کے مقابلے دوگنا ہو جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .