حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر پارسیان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین اسماعیل نیا نے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے دوستوں اور چاہنے والوں اور لوگوں کی خدمت کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی معیت حاصل ہوگی۔
ایران کے شہر پارسیان کے امام جمعہ نے دنیا و آخرت میں اہل بیت علیہم السلام کی معیت حاصل کرنے کے طریقے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:اہل بیت (ع) کی صحیح معرفت،اور انکے دوستوں کی معرفت اور ان خدمت، اہل بیت (ع) کے دشمنوں سے اظہار برائت وہ راستے ہیں جن کے ذریعے ہی انسان کو اہل بیت (ع) کی معیت حاصل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے خدا اور اہل بیت(ع) کی خوشنودی کے مقصد سے مومنین کی ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک اور خیر خواہی کی ضرورت پر تاکید کی اور ہر ایک کو زائرین اربعین حسینی کی خدمت میں حصہ لینے کی دعوت دی۔