۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علی باقری

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے یمنی اعلیٰ عہدیدار عبد السلام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی تاریخی حمایت عالم اسلام کے لئے قابلِ فخر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے یمنی حکومتی مذاکراتی گروہ کے سربراہ محمد عبد السلام سے ٹیلیفونک گفتگو میں یمن کی فلسطین کی حمایت کو سراہتے ہوئے گزشتہ دنوں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے یمن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے عوام کی مقاومت، یمن کی جانب سے فلسطینیوں کی وسیع حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے وعدہ صادق آپریشن تین ایسے واقعات ہیں، جن کی وجہ سے گزشتہ نو مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کو شکست فاش ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی حکومت اور عوام کا فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی مقاومت، امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس موقع پر عبد السلام نے یمن کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا الحدیدہ پر حملہ اس کی شکست کی واضح دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صہیونیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام اور یمنی مقاومت کی حمایت قابلِ قدر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .