۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایروانی

حوزہ / اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا : ایران خطے میں امن اور صلح کے قیام کے لئے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندہ سعید ایروانی نے افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون کونسل سیکورٹی، اقتصادی ترقی، انسانی امداد اور سیاسی استحکام جیسے امور میں افغانستان کی مدد کرکے اس ملک کو مستحکم اور ترقی یافتہ بناسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی "اقوام متحدہ اور علاقائی اور ذیلی تنظیموں کے درمیان تعاون" کے عنوان سے دو سالہ قراردادوں کے ذریعہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم، اور آزاد ممالک کی دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کی منظوری دیتی ہے۔

سعید ایروانی نے کہا: جمہوری اسلامی ایران خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور ان تنظیموں اور اقوام متحدہ کے درمیان تعمیری تعاون کی حمایت میں اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم اور آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان اس طرح کا تعاون عالمی اور علاقائی سطح پر سیکورٹی اور ترقی کو مزید فروغ دے سکتا ہے۔ہم ایران خطے میں امن اور صلح کے قیام کے لئے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .