۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ظریف

حوزہ/ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب "شیخ عبداللہ بن زاید" کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاید دیگر ممالک علاقے میں عدم استحکام کی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھائیں لیکن ہمیں پڑوسی ممالک کے ناطے سے علاقائی استحکام کا خیال رکھنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب "شیخ عبداللہ بن زاید" کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاید دیگر ممالک علاقے میں عدم استحکام کی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھائیں لیکن ہمیں پڑوسی ممالک کے ناطے سے علاقائی استحکام کا خیال رکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

ظریف نے علاقے کی نازک صورتحال میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شاید دیگر ممالک علاقائے میں عدم استحکام کی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھائیں لیکن ہمیں پڑوسی ممالک کے ناطے سے علاقائی استحکام کا خیال رکھنا ہوگا۔

دراین اثنا متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے علاقے میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی مشاورت کا تسلسل اور چیلنجوں کو موقع میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف اور بن زاید نے رمضان الکریم کے آغاز کے موقع پر بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور دیگر مسائل سے متعلق ایک دوسرے سے بات چیت کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .