۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایران اور روس کے وزراء خارجہ

حوزہ/ایران اور روس کے وزراء خارجہ نے امریکہ کی یکطرفہ اور خطرناک پالیسی کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کیساتھ ہونے والی ملاقات میں امریکہ کی زیادہ طلبی کے خلاف روس اور چین کے ٹھوس موقف کی قدرانی کرتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کی عالمی کونسل کی قرارداد کے خلاف روس اور چین کی جانب سے منفی رائے اور سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے امریکہ کی کوششوں کی چین اور روس کی جانب سے شدید مخالفت امریکہ کی یکطرفہ پالیسی کے مقابلے میں ایران، روس اور چین کے مستحکم روابط کی نشاندہی کرتی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس ملاقات میں کہا کہ عالمی سطح پر امریکہ کی یکطرفہ پالیسی، جوہری معاہدے سے امریکہ کا انخلاء اور ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے دوسرے ملکوں پر دباو ڈالنے کیلئے امریکہ کی کوششیں روصحیح نہیں ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کو اہم دستاویز قراردیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 پر عمل درآمد ہونا چاہئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .