۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
امیر سعید ایروانی

حوزہ / اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا: امریکہ یمن کے خلاف اپنی فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لئے ایران کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام لکھے خط میں یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کے 13 مئی 2024ء کے اجلاس میں امریکی مندوب کے ایران مخالف دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ان جھوٹے دعووں کا محرک سیاسی اور اُن کا مقصد یمن کے خلاف واشنگٹن کی مسلسل جارحیت کا جواز پیش کرنا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے لکھا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ امریکی مندوب نے یمن کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے خلاف واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات اور جارحیت کے لئے غلط جواز تراشنے کے لئے ایک بار پھرسلامتی کونسل کا پلیٹ فارم استعمال کیا ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران بےبنیاد دعووں کو صراحت کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اس سے قبل ۱۵ جنوری، ۱۹ فروری اور ۱۸ مارچ کے مکتوب میں بھی واضح کیا تھا کہ ایران یمن کے متعلق قرار دادوں کے منافی کوئی اقدام نہیں کرتا اور وہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کا پابند ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .