۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ڈرون

حوزہ/ عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایک امریکی ڈرون MQ-9 کو یمن کے صوبے "مارب" کے مشرق میں "الوادی" شہر کے نواحی علاقے کے صحرا میں مار گرایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایک 31 ملین ڈالر کی مالیت کے امریکی ڈرون MQ-9 کو یمن کے صوبے "مآرب" کے مشرق میں "الوادی" شہر کے نواحی علاقے کے صحرا میں مار گرایا گیا۔

یہ اس وقت ہے جب بعض ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا، میڈیا ذرائع نے مارب کے صحرا میں اس ڈرون کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

اس سے قبل یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ملک کی فوج نے گزشتہ چند مہینوں میں پانچ امریکی ڈرون MQ-9 کو روک کر مار گرایا ہے۔

سریع نے آج یہ بھی اعلان کیا کہ 4:00 بجے سہ پہر، وہ چوتھے بڑھتے ہوئے آپریشن کے فریم ورک میں وسیع فوجی آپریشن کے بارے میں ایک اہم بیان شائع کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .