حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یمن کے سفیر "ابراہیم محمد الدیلمی" نے شہید امیر عبداللہیان کی یاد میں منعقدہ تقریب میں آیت اللہ رئیسی، امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ جناب امیر عبداللہیان نے سفارت کاری کے میدان میں ایک مجاہد کے طور پر کام کیا۔
انہوں نے کہا: امیر عبد اللہیان کفار کے خلاف لڑتے ہوئے راہ قدس میں شہید ہونے والوں میں سے تھے۔
یمنی سفیر نے کہا: امیر عبداللہیان جب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہوئے تو انہوں نے عالمی برادری جو غیر معمولی کارنامہ انجام دیا وہ عالمی استکبار کے خلاف سفارتی جنگ تھی۔ وہ سفارتی میدان میں ایک بہادر اور نڈر انسان تھے۔
انہوں نے مزید کہا: شہید رئیسی اور شہید عبداللہیان صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں اپنے مقصد تک پہنچنے نہیں دیا۔
ابراہیم محمد الدیلمی نے کہا: میں نے ذاتی طور پر ایک عزیز دوست کو کھو دیا لیکن مجھے یقین ہے کہ ان شاءاللہ ایران کی جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ جاری و ساری رہے گا۔