۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مدیر حوزه علمیه فارس

حوزہ / ایران کے صوبہ فارس میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے اربعین حسینی کو اجتماعی امور کی ایک بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا: اربعین واک شعائر اسلامی میں سے ایک ہے حتی اربعین واک اسلامی اتحاد کا بہترین نمونہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ فارس میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین عبدالرضا محمودی نے حرم مطہر شاہچراغ (ع) میں "حرم تا حرم" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں حضرت الشہداء (ع) کی پیدل زیارت کی تاریخ اور اس کے پسِ منظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مؤرخین کی روایات میں جو چیز واضح طور پر بیان ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ شیخ انصاری کے زمانہ سے یہ عبادت علماء اور لوگوں میں موجود رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شیخ انصاری وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جن کے اپنے امور میں سنجیدگی، کوشش اور ان کی تدریس میں کوئی لحظہ ایسا نہیں تھا جس میں وہ مطالعہ، تدریس اور طلباء کی تعلیم و تربیت میں مشغول نہ رہے ہوں۔

فارس مدرسہ کے ڈائریکٹر نے اربعین واک کی عظمت و شکوہ کو بیان کرتے ہوئے کہا: ایک چھوٹے سے پروگرام کے انعقاد کے لئے کئی دن تک لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور اعلان وغیرہ کی ضرورت رہتی ہے لیکن اربعین حسینی (ع) کو ملاحظہ کریں جہاں عشقِ حسین 20 ملین کے مجمع کو بغیر کسی تال میل و ہم آہنگی کے ان کی طرف کھینچ کر لے آتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: اربعین واک شعائر اسلامی میں سے ایک ہے حتی اربعین واک اسلامی اتحاد کا بہترین نمونہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .