۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
کتاب فقہ اہل بیت

حوزہ/ ہندوستان میں مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے فتویٰ کا مجموعہ کتاب "فقہ اہل بیت علیہم السلام" زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے فتویٰ کا مجموعہ کتاب "فقہ اہل بیت علیہم السلام" زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔

کتاب "فقہ اہل بیت (ع)" زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر

اس کتاب میں مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے فتویٰ کو سوال و جواب کی شکل میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے فاضل حجۃ الاسلام مولانا ناصر عباس نجفی نے دیگر علماء و افاضل کے تعاون سے "فقہ اہل بیت علیہم السلام" کے نام سے 3 جلدوں میں مرتب کیا ہے، جو کہ بعض ممالک میں شائع بھی ہو چکی ہے۔

اُردو زبان میں فقہ کی اتنی جامع کتاب شاید پہلی کتاب ہو، لہٰذا اس کی افادیت اور وطن عزیز ہندوستان کے مؤمنین و مؤمنات کی ضرورت کے پیشِ نظر مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی کے زیرِ نظر دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی لکھنؤ کے زیر اہتمام دار سلیم بن قیس الہلالی سے شائع ہوئی ہے اور احیوا امرنا ٹرسٹ باب النجف سجاد باغ کالونی لکھنؤ میں دستیاب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .