۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شعبہ استفتاءات دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ لکھنو کی خدمات جاری

حوزہ/ دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کی جانب سے یوم ولادت باسعادت امیر المومنین امام علی علیہ السلام 13 رجب المرجب 1444 ہجری کو مومنین خصوصا مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے مقلدین کی سہولت کے پیش نظر شعبہ استفتاءات کا آغاز ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو/ دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کی جانب سے یوم ولادت باسعادت امیر المومنین امام علی علیہ السلام 13 رجب المرجب 1444 ہجری کو مومنین خصوصا مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے مقلدین کی سہولت کے پیش نظر شعبہ استفتاءات کا آغاز ہوا۔

جسمیں وہاٹس ایپ، ٹیلی گرام اور فیس بک انباکس کے ذریعہ مومنین کے شرعی اور فقہی سوالات کے جوابات دئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب قبلہ کے زیر نظر خدمات کا یہ سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے۔ ملک و بیرون ملک سے اب تک ہزاروں اہل ایمان اس خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اہل ایمان اپنے شرعی سوالات کے جوابات کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

+91 6386 399 667

تبصرہ ارسال

You are replying to: .