۵ آذر ۱۳۹۹ | Nov 25, 2020
مولانا سید حسین مہدی حسینی

حوزہ/ ہمدرد قوم سرپرست الایمان ٹرسٹ خدمتگذار تشییع حضرت  آیۃ اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے وکیل مالی جناب محب علی ناصر مرحوم کی دائمی مفارقت سے قوم اپنے دیرینہ مخلص سے محروم ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی صدر مجلس علماء ہند و استاد جامعۃ الامام امير المؤمنين عليہ السلام،ممبئی،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی نے ہمدرد قوم الحاج جناب محب علی ناصر کے انتقال کی تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

پیغام تعزیت 

اناللہ وانا الیہ راجعوں

ہمدرد قوم سرپرست الایمان ٹرسٹ خدمتگذار تشییع حضرت  آیۃ اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے وکیل مالی جناب محب علی ناصر مرحوم کی دائمی مفارقت سے قوم اپنے دیرینہ مخلص سے محروم ہو گئی رب غفور مرحوم کوجوار معصومین علیهم السلام عنایت فرمائے اور متعلقین بالخصوص انکے بچون کو ثواب صابرین عنایت فرمائے۔

سید حسین مہدی حسینی 
سرپرست مرکز تحقیقات الحیاۃ ممبئی
مرکزی صدر مجلس علمائے ہند

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
5 + 2 =