۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حضرت عباس علیہ السلام یوتھ کیمپ اختتام پذیر

حوزہ/ دفتر نمائندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کے زیر نگرانی ، احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے جامعۃ الرسالۃ الالہیہ قلعہ سلیم پور میں اسکولس اور کالجز میں مصروف طلاب کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے 20؍ روزہ حضرت عباس علیہ السلام یوتھ کیمپ منعقد کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کے زیر نگرانی ، احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے جامعۃ الرسالۃ الالہیہ قلعہ سلیم پور میں اسکولس اور کالجز میں مصروف طلاب کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے 20؍ روزہ حضرت عباس علیہ السلام یوتھ کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جسمیں ملک کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں:

تصاویر/ لکھنؤ میں حضرت عباس علیہ السلام یوتھ کیمپ کا انعقاد

اس کیمپ میں ذی استعداد اساتذہ نے نوجوانوں کی دینی تعلیم و تربیت فرمائی اور کالجز اور یونیورسٹی کے ماہر اساتذہ نے بھی ان کے روشن مستقبل کی جانب رہنمائی فرمائی۔

کیمپ کے اختتام پر جامعۃ الرسالۃ الرسالۃ الالہیہ میں انصار المہدی علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جس کا آغاز مولانا علی محمد معروفی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔

جس کے بعد کیمپ کے ذمہ دار اور استاد حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضوان حیدر صاحب قبلہ (حیدرآباد) نے کیمپ کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی ۔

ماہر قانون ڈاکٹر سید محسن رضا (مشیر قانونی دفتر نمایندگی) نے تقریر کرتے ہوئے اہم مطالب کی جانب اشارہ کیا اور مولانا محمد عباس صاحب (مسؤل تعلیم احیوا امرنا ٹرسٹ) نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کے زیر نگرانی احیوا امرنا ٹرسٹ کی جاری تعلیمی خدمات کی وضاحت فرمائی۔

واضح رہے کہ دینی اور عصری تعلیم کا فروغ احیوا امرنا ٹرسٹ کے اولین خدمات میں شامل ہے لہذا جہاں مدرسہ کی ضرورت محسوس کی مدرسے قائم کئے ، جہاں اسکول کی ضرورت محسوس کی وہاں اسکولس قائم کئے اور جہاں اب تک مکتب قائم نہیں ہو سکے تھے وہاں اطفال ملت کی ابتدائی دینی تعلیم کے لئے مکاتب قائم کئے ۔ اسی سلسلہ میں کانفرنس میں آئے جرول بہرائچ کے مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کے بچوں کو جو سالانہ امتحان میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوئے تھے انہیں انعامات سے نوازا گیا ۔ نیز بچوں نے تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا۔

کیمپ میں امتیازی نمبر پانے والے نوجوانوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا نیز دیگر شرکت کرنے والے والے نوجوانوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح کیمپ میں تعاؤن کرنے والے حضرات کو ‘‘عید غدیر ایوارڈ’’ سے نوازا گیا۔ جنمیں سے چند اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضوان حیدر صاحب، مدیر ادارہ اصلاح مولانا سید محمد جابر جوراسی (عدم موجودگی کے سبب موصوف کے بڑے بھائی مولانا غلام السیدین صاحب ) حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی (عدم موجودگی کے سبب مولانا سید علی ہاشم عابدی)، فدک ہاسپٹل لکھنو کے ڈاکٹر دائم رضا، حسینی چینل کے جناب رفعت عالم ، تہلکہ ٹوڈے کے جناب رضوان مصطفیٰ، بی یو پبلک اسکول براہیں ہردوئی کے پرنسپل جناب تاجدار عباس، بی یو پبلک اسکول کے پرنسپل مافی ہردوئی کے پرنسپل پروفیسر محمد عباس (واضح رہے کہ یہ دونوں اسکول دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی کے زیر اہتمام مصروف خدمت ہیں۔ ) مولانا ناصر عباس، مولانا سید مجاہد عباس ، مولانا ہانی صاحب ، مولانا سید محمد حسین صاحب، مولانا شیخ ہاشم حسین نجفی صاحب وغیرہ کو عید غدیر ایوارڈ دیا گیا۔

انصار المہدی علیہ السلام کانفرنس میں مذکورہ حضرات کے علاوہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مرزا جعفر عباس صاحب سکریٹری جامعۃ التبلیغ لکھنو، مولانا مرزا رضا عباس صاحب پرنسپل جامعۃ التبلیغ لکھنو اور ڈاکٹر ثروت تقی نے شرکت کی۔

آخر میں مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے اتر پردیش میں وکیل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی نے تمام شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی نیز اس سلسلہ میں مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی نصیحتیں بیان کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .