۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کتاب ‘‘فلسفہ تقلید ’’ کی رسم اجرا

حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نامور استاد اور مرجع قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد باقر سیستانی نے مفصل اور ضخیم کتاب  ‘‘حول التقلید’’ تالیف و ترتیب کی۔ جسمیں آپؑ نے اجتہاد و تقلید کی حقیقت اور اس کے جواز و عدم جواز پر سیر حاصل بحث کی ہے اور اس سلسلہ میں اعتراضات و شبھات کے جوابات بھی رقم کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عصر غیبت میں مذہب حقہ اہلبیت علیہم السلام کے پیروکاروں پر اٹھنے والے اعتراضات اور شبھات میں سے ایک اہم اعتراض و شبھہ ‘‘مسئلہ تقلید’’ ہے۔ جس کا ہرو دور میں علماء امامیہ نے جواب دیا اور دے بھی رہے ہیں ۔

اسی سلسلہ میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نامور استاد اور مرجع قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد باقر سیستانی نے مفصل اور ضخیم کتاب ‘‘حول التقلید’’ تالیف و ترتیب کی۔ جسمیں آپؑ نے اجتہاد و تقلید کی حقیقت اور اس کے جواز و عدم جواز پر سیر حاصل بحث کی ہے اور اس سلسلہ میں اعتراضات و شبھات کے جوابات بھی رقم کئے ہیں۔

ضرورت تھی کہ اردو زبان میں بھی ایک ایسی کتاب ہو جس سے اردو زبان مومنین کم از کم اجمالی طور پر ہی مذکورہ مطالب سے آشنا ہو سکیں۔ حجۃ الاسلام و المسلمین سید باقر سیستانی کی تالیف کردہ کتاب ‘‘حول التقلید’’ ایک علمی اور تحقیقی دستاویز ہے جسمیں علمی اصطلاحوں کی کثرت ہے جن کا سمجھنا عام مومنین کے لئے دشوار بھی ہے اور مشکل ساز بھی لہذا نمایندہ مرجع قدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی نے اسی کتاب کا ‘‘فلسفہ تقلید ’’ کے نام سے خلاصہ اور اردو میں ترجمہ کیا جو نجفی ہاؤس ممبئی سے پہلے نشر ہہ چکی ہے ۔ کتاب کی افادیت ، مقبولیت اور ضرورت کے پیش نظر دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے زیر نگرانی ‘‘احیوا امرنا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سو سائٹی ’’ سے دوبارہ طبع ہوئی ۔

یوم بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر مدرسہ قرآن و عترت ؑ قدم رسولؐ چکیہ الہ آباد میں منعقد ‘‘بعثت خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس’’ میں اور سلیم پور لکھنؤ میں ‘‘جامعۃ الرسالۃ الالہیہ’’ کی افتتاحی تقریب میں کتاب ‘‘فلسفہ تقلید ’’ کی رسم اجرا ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .