حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مظفرنگر/ حسب دستور درگاہ عالیہ حضرت باب الحوائج علیہ السلام میں انجمن عارفی کی جانب سے 8 جون تا 11 جون تک مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
ان مجالس میں مومنین کے شرعی سوالات کے جوابات، قرآن مجید کی تلاوت خصوصا نماز میں پڑھے جانے والے سوروں کی اصلاح کی غرض سے شعبہ استفتاءات دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنو کے زیر اہتمام، انجمن عارفی بگھرہ کی جانب سے چار روزہ کیمپ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شرعی سوالات و جوابات کیمپ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی وکیل آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ(یوپی) کی کوششوں سے مومنین کی سہولت کے پش نظر منعقد ہوا ہے۔ جسمیں دفتر نمایندگی لکھنو کے شعبہ استفتاءات سے مربوط اراکین مصروف خدمت ہیں۔ نیز درگاہ عالیہ میں آئے علماء و ذاکرین بھی کیمپ میں تشریف لائے اور اس خدمت کو سراہا۔
مومنین کرام نے کیمپ میں آ کر اپنے شرعی سوالات کے جوابات دریافت کئے۔