۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تنظیم المکاتب

حوزه/ تنظیم المکاتب لکھنؤ کی جانب سے معارف اسلامی کی ترویج اور عوام سے دینی روابط کے استحکام کے لیے مختلف جگہوں پر دینی بیداری کیمپ لگایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق لکھنؤ (کاظمین) کربلا تالکٹورہ لکھنو کے بعد تنظیم المکاتب کے مرکزی شعبہ کی جانب سے دینی خدمات کے لئے ماه ربیع الاول میں کاظمین لکھنؤ میں بھی کیمپ لگایا گیا تا کہ مومنین اس دینی تعلیمی ادارے تنظیم المکاتب سے واقفیت کے ساتھ، اسکی دینی خدمات بھی بہ آسانی حاصل کر سکیں۔ 

موصولہ اطلاع کے مطابق اس کیمپ میں مکاتب امامیہ کی نصابی کتب کے علاوہ مختلف زبانوں میں دینی و مذہبی کتب ، طغرے سامان عزا اور تحائف وغیرہ موجود تھے۔ نیز مومنین و مومنات کے دینی سوالات کے جوابات کے لئے علمائے کرام اور جامعة الزهرا كى معلمات بھی موجود تھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .