حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید ان راہ خدا جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس و دیگر شہداء کی شہادت کی خبرملتے ہی ۴؍ جنوری۲۰۲۰ء بروز سنیچر بانیٔ تنظیم المکاتب ہال میں طلاب، اساتذہ و خادمان تنظیم المکاتب نے قرآن خوانی کی۔ اس کے بعد جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔
جلسہ کی نظامت کے فرائض مولانا سید فیض عباس نے انجام دیئے ۔ دوران نظامت موصوف نے شہید قاسم سلیمانی کی بعض خصوصیات کو بیان کیا۔ جلسہ کی ابتدا شاعر اہلبیت مولوی قائم رضا نے تعزیتی نظم سے کی ۔اس کے بعد تقریر کا سلسلہ جاری ہوا
پہلی تقریر مولانا سید منور حسین استاد جامعہ امامیہ نے کی۔جس میں انھوں نے بیان کیا کہ اسلام وانسانیت کے دشمن امریکہ نے حق کو مٹانے کے لئے کبھی علاقہ میں طالبان کو پروان چڑھایا، کبھی القاعدہ کو، اور کبھی داعش کو تاکہ اس کے ذریعہ اسرائیل کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے ہرمحاذ پر دشمن کو شکست دی۔ لہٰذا امریکہ و سرائیل نے ایک بزدلانہ حملہ میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کو شہید کردیا۔
دوسری تقریر مولانا سید تہذیب الحسن استاد جامعہ امامیہ نے کی۔ جس میں انھوں نےبیان کیا کہ دشمن کبھی اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ شہید کا خون رائگان نہیں جاتا۔اگرچہ وقتی غم ہوا، لیکن شہید ایک عزم و حوصلہ دےگیا۔جنرل قاسم سلیمانی نےقرآن کو پڑھا، سمجھا اور اُس پر عمل کیا۔ سنت کو زندہ کیا اور بدعتوں کو ختم کیا۔
اس کے بعدمولانا فیروز علی بنارسی استاد جامعہ امامیہ نے تقریر کی ۔ جس میں انھوں نے شہید کی سادہ زندگی، خلوص اور دنیوی شہرت ،نام و نمود سے دوری کو بیان کیا۔
اس کے بعد مولانا منظر علی عارفی استاد جامعہ امامیہ نے تقریر کی۔ جس میں انھوں نے بیان کیا کہ پانی سے نہانے والاکپڑے بدلتا ہے، پسینے سے نہانے والا تقدیر بدلتا ہے اور خون سے نہانے والا تاریخ بدلتا ہے ۔جب اس سے پہلے کے ظالمین نیست ونابود ہو گئے، تو یہ کیا رہیں گے ؟اور مظلوم وشہید ہمیشہ باقی رہےگا۔
آخر میں سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر نے تقریر کی۔ جس میں انھوں نے بیان کیا کہ اشخاص کو ختم کیا جاسکتا ہے، لیکن شخصیات کو نہیں۔جیسےدشمن اہلبیت کو شہید کرکے سمجھتا تھا کہ اب کام ختم ہوگیا، لیکن دین کے چراغ کی لو اور تیز ہوجاتی۔ ہر شہادت کے بعد حق اور قوی ہوجاتا۔ کیونکہ خدا اور زمانے کا ولی اس کے نگہبان ہیں۔ بلکہ اس طرح دشمن خود اپنی مدت کم کرتا ہے ۔
مولانا صفی حیدر نے کہا کہ اسلام کی روش حملہ نہیں بلکہ دفاع رہی ہے۔ شہید قاسم سلیمانی نے مظلوم کا دفاع کیا ۔ چاہے وہ مظلوم ایرانی ہوں یا غیر ایرانی، مسلمان ہوں یا غیر مسلمان ۔ ہمیں شہداء کی زندگی پر غور کرنا چاہئے اور اُن سے سیکھنا چاہئے ایمان ، توکل، خلوص ، اطاعت خدا و نمائندہ خدا، شجاعت ، تدبراور انکساری وغیرہ۔
جلسہ میں طلباءو اساتذہ و خادمان ادارہ تنظیم المکاتب کے علاوہ ٹریننگ کیمپ میں موجود مکاتب امامیہ کے مدرسین اور مومنین نے شرکت کی۔ دعائے فرج و استغاثہ پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
![جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ میں جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی جلسہ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ میں جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی جلسہ](https://media.hawzahnews.com/d/2020/01/05/4/900572.jpg)
حوزہ/ عالم اسلام شہداء کے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور ہر طرف سے امریکہ کے ناپاک ارادوں کی مذمت ہورہی ہے اور اب عالم اسلام کو جان لینا چاہیئے کہ امت مسلمہ کی بدبختی میں اس ناپاک ملک اسرائیل و امریکہ کا کتنا بڑا ہاتھ ہے اور متحد ہوکر اسے نیست ونابود کرنے کی جانب قدم بڑھانا چاہیئے۔
-
تنظیم المکاتب کے سکریٹری کا ہندوستانی وزیر اعظم کو کھلا خط
حوزہ/ اپنے خط کے ذریعہ سکریٹری تنظیم المکاتب نے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی یاد دلاتے ہوئے موجوده حالات کو کنٹرول کرنے کی وزیر اعظم سے گذارش کی۔
-
مفہوم شہادت سے واقف موت سے نہیں گھبراتے۔ مولانا صبیح الحسین
حوزہ/تعلیماتِ اسلامی میں شہادت، حیات کا عالی ترین مرتبہ ہے اسی لیے ہمارے مکتب میں موت اصل حیات تک پہنچنے کا وسیلہ ہے، زندگی کا خاتمہ نہیں۔شہید قاسم سلیمانی…
-
دینی خدمات کی فراہمی کے لئے تنظیم المکاتب کی جانب سے لکھنؤ میں کیمپ
حوزه/ تنظیم المکاتب لکھنؤ کی جانب سے معارف اسلامی کی ترویج اور عوام سے دینی روابط کے استحکام کے لیے مختلف جگہوں پر دینی بیداری کیمپ لگایا گیا۔
-
اسلامی انقلاب ایران نے دین کی تبلیغ اور انسانی اقدار کی خدمت کی، مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رہبرکبیر انقلاب، بانی اسلامی جمھوریہ ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید روح…
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ / آیت اللہ سید علی سیستانی نے اپنے ایک پیغام میں رہبرانقلاب اسلامی کو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
تنظیم المکاتب: دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس، کامیابی کے ساتھ اختتام
حوزہ/ادارئہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین میمن سادات ضلع بجنور کی جانب سے میمن سادات ضلع بجنور میں ۱۴ و ۱۵؍ مارچ ۲۰۲۰ء کو دوروزہ دینی تعلیمی کانفرنس…
-
معرفت شہداء کے عنوان سے لکھنؤ میں پروگرام+ تصاویر
حوزہ/چھوٹا امام باڑہ لکھنؤ انڈیا میں تمام مومنین و مومنات کی جانب سے منعقد کئے گئے اس احتجاجی جلسے میں علماء کرام نے اپنی بہترین تقاریر کے ذریعہ عوام کو…
-
مچھلی پٹنم میں سیرت زہرا اسلامک کیمپ برائے خواہران کا اجرا
حوزہ/مچھلی پٹنم میں مدرسہ عالیہ سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے جانب سے مومنات کے لئے سیرت زہرا سلام اللہ علیھا کے عنوان پر اسلامک کیمپ منعقد کیا گیا۔
-
نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کا جامعہ ابو طالب(ع) و جامعہ خدیجۃ الکبریٰ سیتاپور کا دورہ+تصاویر
حوزہ/بہترین طالب علم کی علامت یہ ہے کہ وہ اوّل وقت نماز کا پابند ہو اور کلاس سے پہلے اپنے درس کا مطالعہ کرکے تیاری کے ساتھ درس میں شریک ہو: آقای رضا شاکری
-
گناہ، انکار دین کا سبب ہوتا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا: اچھائی اور برائی کی سمجھ انسان کی فطرت میں شامل ہے، انسان پہلی منزل میں اپنی فطرت اور عقل کے مطابق حق کو قبول کرتا…
-
جامعہ امامیہ اور جامعۃ الزہرا تنظیم المکاتب میں آن لائن کلاسز جاری
حوزہ/طلاب جامعہ امامیہ اور طالبات جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب کے روشن مستقبل اور انکے قیمتی اوقات کو با مقصد مصرف میں لانے کی خاطر،مولانا سید صفی حیدر صاحب…
آپ کا تبصرہ