۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آقای رضا شاکری

حوزہ/بہترین طالب علم کی علامت یہ ہے کہ وہ اوّل وقت نماز کا پابند ہو اور کلاس سے پہلے اپنے درس کا مطالعہ کرکے تیاری کے ساتھ درس میں شریک ہو: آقای رضا شاکری

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ ابو طالب (ع) و جامعہ خدیجۃ الکبریٰ میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کے نمائندہ حجۃ السلام والمسلمین آقای رضا شاکری نے دورہ کیا۔

نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ کا طلاب و اساتذہ نے پرجوش استقبال کیا مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی نے گل پوشی کی 
حجتہ الاسلام والمسلمین آقای رضا شاکری نے مدیر جامعہ ابوطالب (ع) و خدیجۃ الکبریٰ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا اشتیاق حسین سے مدرسہ کے حالات اور درس و تدریس پر تفصیلی گفتگو کی اور مدرسہ کی لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔ بعد میں نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ نے طلاب مدرسہ کے ساتھ جلسہ کیا جس میں آقا نے طلاب کو نصیحتیں کیں۔

اور کہا کہ بہترین طالب علم کی علامت یہ ہے کہ وہ اوّل وقت نماز کا پابند ہو اور کلاس سے پہلے اپنے درس کا مطالعہ کرکے تیاری کے ساتھ درس میں شریک ہو۔

نصیحت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا یہ صرف ایک مدرسہ ہی نہیں ہے بلکہ امام زمانہ (عج) کے سپاہیوں کی تربیت گاہ بھی ہے لہذا مدرسہ میں آتے ہی طالب علم کے ذہن میں یہ بات ڈالی جائے کہ ایک اچھا مبلغ اور ایک اچھا سپاہی بننا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس کے بعد جامعہ خدیجۃالکبریٰ میں بھی تشریف لائے اور وہاں کی طالبات کے ساتھ جلسہ کیا اور نصیحتیں کیں۔
آخر میں مدرسہ کی ترقی اور اساتذہ، طلاب، اور انتظامیہ کمیٹی کے لئے خداوند کریم کی بارگاہ میں دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .