۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رضا شاکری

حوزہ/نمائندہ جامعۃ المصطفی ہند حجت الاسلام والمسلمین علی رضا  شاکری نے کہا، میں ان مدارس سے روحانیت کی خوشبو محسوس کررہاہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین علی رضا شاکری نمایندہ جامعۃ المصطفی دہلی نے شہر اعظم گڑہ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود دو مدرسے جامعہ امام مہدی علیہ السلام اور جامعہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا یہ دونوں مدرسے کی تعلیمی اور تربیتی خدمات  کا جایزہ لیا اور دونوں مدرسے سے کافی متاثر ہوے۔

اطلاعات کے مطابق انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان دونوں  میں مدرسے سے روحانیت کی خوشبو محسوس کر رہاہوں اور اپنے مفید مشوروں سے اساتید و ذمےداران کو آگاہ  بھی کیا کہ کس طرح سے ہم اور بھتر کام کریں۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یہ مدارس امام زمانہ علیہ السلام کی چھاونی ہیں  اسکی خدمت جتنا خلوص سے کیا جاے اتنا ہی ہمارے حق میں بھتر ہوگا۔

 اسکے بعد خواہران کے مدرسے جامعہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے تعلیمی و  درسی نظام کو دیکھ کر کافی خوش ہوے اور جاتے جاتے انہوں ان دونوں مدرسے کے مؤسس  مرحوم مولانا تہذیب الحسن طاب ثراہ کو بھی یاد کیا اور انکی خدمات اور اس عظیم سرمایہ کے تحفظ کیلے دعا کی اور مولانا کی قبر پر دست جمعی جاکر دعاے مغفرت کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .