۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آقای رضا شاکری

حوزہ/جامعۂ حیدریہ مدینۃ العلوم خیرآباد مئو میں حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے دورہ کیا۔اور درس حفظ قرآن پر زیادہ توجہ کرنے کی تاکید کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعۂ حیدریہ مدینۃ العلوم خیرآباد مئو میں حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے دورہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق طلبہ اور مدرسین کرام نے انکا پر جوش مقدم کیا موصوف نے جامعہ حیدریہ کے حوزوی تعلیمی اور تنظیمی امور کا معائنہ کیا اور طلاب جامعہ سے کچھ سوالات بھی کئے اور انکی صلاحیت کو دیکھ کر انعام سے بھی سرفراز کیا۔ جامعہ کے شعبہ عصری تعلیم اور نظام کوب ھی دیکھا۔

موصوف نے درس حفظ قرآن پر زیادہ توجہ مبذول کرائی۔ آپکے کے ہمراہ آقائ افروز مجتبیٰ ترجمانی کیلئے موجود تھے انھوں نے مدرسہ کے حالات و تعلیمی ور تدریسی خدمات سے اطمینان کا اظہار کیا آقائ شاکری دام ظلہ نے بانی و مدیر جامعہ مولانا ناظم علی اور پرنسپل مولانا منہال رضا سے جامعہ کے تعلیمی اور تربیتی امور کے بارے میں گفتگو بھی کی۔ آقائ شاکری نے جامعہ کی لائبریری اور مدیر جامعہ کی تصنیف و تالیف کابھی جائزہ لیا. تقریبا تین گھنٹہے تک جامعہ میں قیام رہا اور جامعۃ المصطفیٰ دہلی آنے کی اساتذہ کو دعوت دی انکی تشریف آوری جامعہ کے مدرسین و طلاب کے تدریس و تعلیم کے جذبات میں اضافہ اور استحکام کا باعث بنی۔ انکے ہدایات سے طلباء بیحد متأثر ہوئے-

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .