حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیلی سیٹیزن سارنش (The Daily Citizen Saransh) اور میڈیا منڈی نیوز پیپر کے نامہ نگار ، نیز الرضا ایجوکیشنل سوشل ویلفیر سوسائٹی اورنگ آباد مہاراشٹرا کے موسس سید علی رضا عابدی کی خدمت میں حوزہ نیوز ایجنسی- اردو کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا۔
سید علی رضا عابدی اورنگ آباد میں قوم و ملت کے لئے مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی خدمات میں سب سے نمایاں خدمت الرضا ایجوکیشنل سوشل ویلفیر سوسائٹی کے ذریعہ اسکول کے بچوں کے لئے مڈ ڈے میل مہیا کرانا ہے، اسی طرح مدرسہ محمدیہ (مسجد معصومینؑ) بھی ہے، اس مدرسے میں نہ صرف دینی تعلیم بلکہ ہندی، مراٹھی، انگلش، حساب اور دوسرے موضوعات کی ابتدائی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
علی رضا عابدی کے خدمات کو سراہتے ہوئے اور ان کے حوزہ نیوز نیوز ایجنسی اردوسے منسلک رہنے اور آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے خدمت کا ارادہ دیکھتے ہوئے حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی نے سپاس نامہ پیش کیا۔