۲۰ مهر ۱۴۰۳ |۷ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 11, 2024
ڈاکٹر شجاعت حسین

حوزہ/ عید مباہلہ یعنی سچائی کی فتح کے موقع سے فرینڈز کالونی ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے فرینڈز کالونی پارک، فرینڈز کالونی سول لائنز، علی گڑھ میں شجرکاری کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علی گڑھ/ عید مباہلہ یعنی سچائی کی فتح کے موقع سے فرینڈز کالونی ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے فرینڈز کالونی پارک، فرینڈز کالونی سول لائنز، علی گڑھ میں شجرکاری کی گئی۔ اس پروگرام کو عمل میں لانے کا مقصد شہر کی عوام، خاص طور سے کالونی کے مکینوں، طلباء و طالبات، بچے اور بچیوں میں شجرکاری کی اہمیت سے آشنائی و بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ اظہار خیال ڈاکٹر شجاعت حسین، فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی(رجسڑڈ ) کے جنرل سیکرٹری نے شجرکاری پروگرام میں شریک حضرات کو خطاب کرتے ہوئے بتایا۔ ان کے بغیر انسانی زندگی کا تصور ناممکن ہے۔ ہمیں شجرکاری میں سنجیدگی سے عملدرآمدگی کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام مولانا شباب حیدر نے حاضرین پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس قول کی طرف اشارہ کیا "اگر تم پھل دار پودے کاٹو گے تو اللہ تعالٰی کا تم پر عذاب آئے گا۔" (وسائل الشیعہ، جلد 13، صفحہ 46)

مولانا شباب حیدر نے اسلام میں شجرکاری کی اہمیت کے لیے آقا دو جہاںؐ کی حدیث بتائی "اگر قیامت آجائے اور تمہارے ہاتھ میں پودا ہو تو تم اسے جلد لگا دو۔ یہ غور نہ کرو کہ قیامت آنے والی ہے لہٰذا پودے لگانے سے کیا فائدہ۔" قابل غور ہے کہ شجرکاری کو اسلام میں بہت اہمیت دی گئی ہے۔ (وسائل الشیعہ، جلد 13، صفحہ 42؛ البخاری، صفحہ 489)

مولانا سید یوسف نے رسول اکرم ﷺ کی ایک حدیث کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پودوں میں پانی ڈالنے کا بڑا ثواب ہے۔ حبیبؐ خدا نے فرمایا "اگر ایک پودے کو پانی دیا، چاہے یہ پیڑ آباد علاقے، شہر، ریگستان یا جنگل میں ہے تو یہ پانی پودے میں ڈالنا ایسا اجر و ثواب والا کام ہے جیسے کسی پیاسے مومن کو پانی سے سیراب کیا۔" مولانا موصوف نے یہ بھی بتایا کہ حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ تم اپنے شہر کو پیڑ لگا کر آباد کرو، زندہ کرو۔

کالونی کے معزز شخصیت پروفیسر ریاض محمود، شعبۂ بایو کیمسٹری، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے حاضرینٍ شجرکاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "درخت لگانا ایسی نیکی ہے جو بندے کی موت کے بعد بھی جاری رہتی ہے جبکہ وہ اپنی قبر میں ہوتا ہے۔" (مجمع الزرائد و منبع الفوائد الحدیث 769، جلد 1، صفحہ 408)

فرینڈز کالونی پارک میں شجرکاری کے انتظامات، ترقیاتی کاموں، خوبصورتی، حفاظتی اور دیکھ بھال کی ذمہ داریاں گزشتہ کئی سالوں سے یک و تنہا، حسن و خوبیوں سے ڈاکٹر شجاعت حسین نبھا رہے ہیں۔ پروفیسر ریاض محمود نے کہا تبھی تو ڈاکٹر شجاعت کی شہرٍ علم و ادب میں تعریفیں ہو رہی ہیں۔ آخر میں حاضرین پروگرام کا ڈاکٹر کمال احمد نے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .