منگل 7 جولائی 2020 - 01:25
سعودی روزنامے “الشرق الاوسط” کے ذریعہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی توہین کے خلاف عراق میں احتجاج

حوزہ / عراق کے دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں افراد نے سعودی روزنامے “الشرق الاوسط” کے آیت اللہ سید علی سیستانی کی اہانت کے اقدام کے خلاف سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے سینکڑوں عرا قیوں نے روزنامہ “الشرق الاوسط” کی آیت اللہ سید علی سیستانی کی اہانت کے اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے عراق کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت اور اس کے میڈیا پر عراق کے مذہبی رہنماؤں کی توہین کی شدید مذمت کی۔

 ادھر عراقی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے سے منتشر کرنے کے لیے گرم پانی کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے روزنامے “الشرق الاوسط” نے گزشتہ جمعہ کو آیت اللہ سید علی سیستانی کی توہین آمیز کارٹون شائع کیے تھے جس کے خلاف پورے عراق میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha